’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘وزیر اطلاعات عظمی بخاری
کے پی کے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری دینے والے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔
عظمی بخاری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی، جہاں 3.57 ارب روپے کی خریداری ہوئی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ 28 ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3 کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا۔ اگست تک 13 نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی، وہیں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ "سہولت آن دی گو" کے پائلٹ پروگرام کے تحت 14 مقامات پر موبائل سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، اسی طرح صفائی، ادویات کی دستیابی اور ملازمتوں کی فراہمی پر بھی حکومت سرگرم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی گئیں جب کہ عید پر صفائی کا مربوط نظام لاگو کیا گیا۔
دریائے سندھ پر نہریں نکالنے اورپانی کی تقسیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئےصوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔ گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے، کے پی کے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری، مساجد کے نام پر رقوم کی بندر بانٹ اور پنشن فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر بھی عظمیٰ بخاری نے سوالات اٹھائے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بات کی گئی ہے اور جلد نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 7 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago



