صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے،ڈاکٹر عاصم


کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔
انہوںنے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اب بھی پاکستان میں موجود ہے تاہم اینٹی وائرس ادویات آ چکی ہیں اور صورتِ حال قابو میں ہے،ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو خبریں اور فوٹیجز گردش کر رہی ہیں وہ غیر مناسب اور جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عید کے دن شام کو پھر فون آیا اور کہا کہ سردی لگ رہی ہے، مجھے بخار ہو گیا ہے۔ میں رات کو نوابشاہ پہنچا۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔ گزشتہ پیر کو ہم صدرِ مملکت کو کراچی لائے، اسپتال میں داخل کیا اور ان کے ٹیسٹ شروع کیے۔ ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ صدرِ مملکت کو کورونا ہوا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں، حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے، وہاں سے ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےمزید بتایا کہ صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر کا عارضہ ضرور ہے لیکن ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ اسپتال سے صدر کی فوٹیج جاری کرنا یا نہ کرنا ایک سیاسی فیصلہ ہے، جس پر حکومت یا ایوانِ صدر کو غور کرنا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی معلومات پر توجہ نہ دی جائے اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر یقین کیا جائے۔

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 41 منٹ قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 5 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل









