ان کی قوالیوں میں ” بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ “، ”تاجدار حرم ہو نگاہ کرم“، ”میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا“ اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں


ویب ڈیسک:معروف قوال غلام فرید صابری کوبچھڑے31 برس بیت گئے،آج ان کی 31 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔
دنیا بھر ميں ان کے قوالی کے مداح ان کی محفل سماع کے منتظر رہتے تھے۔ ان کی قوالياں پاکستانی اور بھارتی فلموں میں بھی شامل کی گئیں ۔
ان کی گائی گئی قوالیوں میں ” بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ “، ”تاجدار حرم ہو نگاہ کرم“، ”میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا“ اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔
صابری برادران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا،انہوں نے نعتیہ قوالی میں نئی جدتیں متعارف کروائیں،1975 میں گائی قوالی تاجدار حرم نے شہرت کو دوام بخشا۔ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی،غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لئے بھی یادگار قوالیاں ریکارڈ کروائیں۔
پاکستان کے نامور قوال 5اپریل 1994 کو علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے،ان کی برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری، گلوکار برادری اور شائقین کی جانب سے حاجی غلام فرید صابری کی خدمات پر انہیں پھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 12 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 12 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 6 منٹ قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 13 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 19 منٹ قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 25 منٹ قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 11 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 44 منٹ قبل