Advertisement
تفریح

بہروز سبزواری نوجوان اداکار احد رضا میر کے مداح نکلے

لاہور : پاکستان کے سنیئر اداکار بہروز سبزواری پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان سٹار احد رضا میر کی تربیت کے مداح ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 7th 2021, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ وہ احد رضا میر کے مداح ہیں ۔ ان کی اس گفتگو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

کلپ میں سنیئر اداکار احد رضا میر کی عادت اور تربیت کی وجہ سے تعریف کر رہے ہیں ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ میں نے احد کے ساتھ 6 ستمبر کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اکھٹے سفر کیا ہے۔ سفر کے دوران احد میرا سامان اٹھاتا رہا تھا جس کے باعث میں احد کی تربیت دیکھ کر اس کا مداح ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement