جی این این سوشل

صحت

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی‎ ‎

اسلام آباد: چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی‎ ‎
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی‎ ‎

تفصیلات کے مطابق چین سے  بیس لاکھ سائنوویک ویکسین پاکستان پہنچی ہیں ۔چین سے  پی آئی اے کا خصوصی طیارہ  کورونا  ویکسین کی کھیپ لے کر اسلام آباد   پہنچاہے ۔چین سے ویکسین پہنچنے پرویکسین ای پی آئی کےوئیرہاؤس منتقلی کا عمل جاری ہے۔تین روزمیں چالیس لاکھ ویکسین چین سے پاکستان لائی گئی ہیں۔

پاکستان نےسائینو ویک کی20 لاکھ ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہیں ۔این ڈی ایم اے عالمی مارکیٹ سے ویکسین کی خریداری کے معاملات  کو دیکھ رہا ہے ۔

خیال رہے کہ   29 جون 2021 کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں لیکر اسلام آباد پہنچا تھا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید25فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار452ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ64ہزار490ہوگئی ہے ۔

پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی  آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر کا استقبال کرنے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ کیا گیا، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔

اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکار ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

مذہبی اسکالر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کا متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہو چکی ہے،تنازعات باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت ہو جاتی تو بہتر ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll