ملک پر 4 سال نالائق اور نا اہل حکمران رہے، ان کے دور میں مہنگائی 60 فیصد تھی، ا بملکی تاریخ کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے،سنئیر وزیر


لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، دوسروں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کرنے کا تماشا پوری قوم نے دیکھ لیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم انورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر 4 سال نالائق اور نا اہل حکمران رہے، ان کے دور میں مہنگائی 60 فیصد تھی، اس وقت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم کے دوران نوازشریف نے قوم سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے، ملک کو 3 ٹکڑنے کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سی پیک ختم ہوا، ایک کروڑ لوگ بیروزگار ہوئے، آج ان کی جماعت میں لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چورچور کہا جا رہا ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں وہ انتشار ہی کر سکتے ہیں، دوسروں کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کرنے کا تماشا پوری قوم نے دیکھ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا بڑا کام ہے، تاریخ کا سب سے بڑا کسان ریلیف پیکیج دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جون تک پورے پنجاب میں 700 سڑکیں مکمل ہو جائیں گی، گندم کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس اگلے ہفتے ہوگا،،ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں مفت ادویاب کی فراہمی دوبارہ شروع ہوگئی ہے، تقریباً 7لاکھ مریضوں کو اب تک مفت ادویات دی جاچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کینالز والے معاملے پر وزیراعظم نے واضح بیانات دیئے ہیں، اس پرکوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، کینالز منصوبے پر بات کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا فورم موجود ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، آئین میں درج ہے کہ پنجاب اور سندھ کا اپنا اپنا حصہ ہے۔

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 14 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 11 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 12 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 10 گھنٹے قبل