تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے،عظمی بخاری
تھیٹر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے اور عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں،عظمی بخاری


لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہمیرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے،تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک وقت دیا تھا اور تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی تھی، اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی۔
انہوںنے مزید کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے اور آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی،تھیٹر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے اور عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 11 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 12 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 7 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 10 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 8 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل