Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن قائم

تمام غیر قانونی مقیم تارکین کو ہر صورت واپس بھجوانا ضروری ہے اور انخلا کے عمل کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،آئی جی پنجاب

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 6th 2025, 8:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن قائم

اسلام آباد:ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حکومت نے غیرقانونی مقیم افغانوں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی، وزارت داخلہ نے 051-111-367-226 پر اطلاع دینے کی اپیل کردی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی مقیم افغانوں اور سہولت کاروں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔راولپنڈی پولیس نے 353 افغانوں کو کیمپ میں منتقل کردیا ہے،افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو افغانستان بھجوایا جائے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے،ضلع اٹک سے 700 سے زائد افغانوں کو کیمپ منتقل کیا گیا ہے، 200 افغانوں کو طورخم سرحد سے افغانستان روانہ کردیا گیا ہے، مہاجرین کی سیکیورٹی اور خوراک وغیرہ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں کارروائیاں
امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک 4 لاکھ 67 ہزار 159 افغانوں کو ان کے وطن روانہ کیا جاچکا ہے،اسلام آباد میں غیرقانونی رہائش پذیر اور کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر 21 دسمبر سے 2 اپریل تک افغان شہریوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں 5211 افغان شہریوں کو جانچ پڑتال کے لیے گرفتار کیا گیا، گزشتہ 3 ماہ میں اسلام آباد سے 1258 غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو نامکمل رہائشی دستاویزات کے باعث ملک بدر کردیا گیا، گرفتاری کے وقت 2942 افعان شہری اسلام آباد میں رہائشی دستاویزات دیکھانے میں ناکام رہے۔
ذرائع نےمزیدبتایا کہ گرفتاری کے وقت 870 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپیر پائے گئے، 445 افغان شہری اے سی سی کارڈ جبکہ 581 پی او آر کارڈ ہولڈر پائے گئے 3895 افغان شہریوں کو دستاویزات پولیس کو فراہم کرنے اور چانچ پڑتال کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 58 غیرقانونی رہائشی پزیر افغان شہریوں اس وقت ہولڈنگ سینٹر میں موجود ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن
دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 1336 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 772 سے زائد غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا جبکہ 2 ہزار 810 افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی تارکین کے انخلا کے لیے 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ان افراد کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیر قانونی مقیم تارکین کو ہر صورت واپس بھجوانا ضروری ہے اور انخلا کے عمل کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
خیبر پختونخوا میں کارروائیاں
اسی طرح خیبر پختونخوا سے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلاء کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 62افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں صوبائی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور کیپیٹل سٹی پولیس کو ملک بدری کے عمل کے لیے ہدایات دی گئی ہیں،جن کو آج طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔
مراسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عبدالمجید کو ملک بدری کے عمل کے لیے رابطہ فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس، اسپیشل برانچ اور کیپیٹل پولیس کو سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ ملک بدری کا عمل پرامن اور مثر انداز میں مکمل ہو سکے۔
خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ صوبے میں یکم اپریل سے اب تک 6700 افراد پر مشتمل 944 غیر ملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ 
ان خاندانوں میں 2874 مرد، 1755 خواتین اور 2071 بچے شامل ہیں۔امیگریشن ذرائع کے مطابق، 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک 70494 افغان خاندان افغانستان واپس جا چکے ہیں، جن میں کل 469159 افراد شامل ہیں۔یہ انخلا کی کارروائیاں جاری رہیں گی. تاکہ غیر قانونی مقیم افراد کو وطن واپس بھیجا جا سکے اور ملک کے اندر سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Advertisement
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • a day ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • a day ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 11 hours ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 9 hours ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 9 hours ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 7 hours ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 10 hours ago
Advertisement