سابق بوائے فرینڈ گھر میں داخل ہوا اور اس نے گھر کے پچھلے دروازے پر لات ماری اور میری مرغی چوری کرلی،امریکی خاتون


امریکہ میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چوری کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست واشنگٹن کی کِٹساپ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے پالتو جانور کو چوری کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پالتو جانور کے طور پر گھر میں ایک مرغی پال رکھی تھی جس کا نام ’’پولی‘‘ تھا۔
مرغی چوری ہونے کے بعد خاتون کی جانب سےپولیس کو شکایت کی گئی اور بتایا کہ ان کا سابق بوائے فرینڈ گھر میں داخل ہوا اور اس نے گھر کے پچھلے دروازے پر لات ماری اور میری مرغی چوری کرلی،خاتون کا کہنا تھا کہ مرغی چوری کرتے ہوئے وہ شخص بار بار بول رہا تھاکہ ’’مجھے پولی مل گئی‘‘۔
ووسری جانب خاتون کی شکایت پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی جھاڑیوں میں چھپے 50 سالہ شخص کو تلاش کرلیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے سے قبل ملزم روتے ہوئے بار بار بول رہا تھا کہ اس مرغی کو نقصان نہ پہنچایا جائے جس کی یقین دہانی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور خاتون کو اس مرغی واپس کردی گئی جبکہ ملزم کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
اس عجیب و غریب واقعہ نے ایک طرف جہاں لوگوں کو ہنسی کا موقع دیا، وہیں یہ اس بات کا بھی گواہ ہے کہ کبھی کبھار انسانی جذبات اور رشتہ کی پیچیدگیاں ایسی ہی غیر معمولی صورتحال پیدا کر دیتی ہیں۔

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکا
- 3 گھنٹے قبل

ہم تیار ہیں ! لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی للکار پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایل10،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا
- 13 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
- 3 گھنٹے قبل

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی
- 11 منٹ قبل

بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی پر کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا ہینڈ گرینیڈ سے حملہ
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : عالمی میڈیا نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل