پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد ،وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کریں گے
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں سے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے


معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔
فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے، آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔
غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں سے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے، فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت سے معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات روشن ہوگئے۔
معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔
فورم ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہے۔ معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور، معدنی ذخائر کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس فورم کے انعقاد کے ذریعے حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا جارہا ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 20 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 18 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 15 hours ago





