علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں،پولیس


راولپنڈی: پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں،پارٹی رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ، شفقت اعوان سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں کو پولیس نے کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچے تھے۔
دوسری جانب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں (علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور نورین خان )سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔
گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔
تحویل میں لئے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا ،اور شفقت اعوان بھی شامل ہے،نادیہ خان اور بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 12 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی
- 27 منٹ قبل

پیٹرول پر لیوی میں ایک 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
- 4 منٹ قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 15 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 12 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع
- 23 منٹ قبل









