یہ نوٹس دونوں اداروں کی نیپرا کی سماعت میں عدم شرکت پر جاری کیے گئے ہیں، جس پر چیئرمین نیپرا، وسیم مختار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔


پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کو نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ نوٹس دونوں اداروں کی نیپرا کی سماعت میں عدم شرکت پر جاری کیے گئے ہیں، جس پر چیئرمین نیپرا، وسیم مختار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
نیپرا کی جانب سے یہ وضاحتی نوٹس اس وقت جاری کیے گئے جب این ٹی ڈی سی اور میپکو کے حکام نیپرا کی سماعت میں شامل نہ ہوئے۔ چیئرمین نیپرا نے دونوں اداروں کو سماعت کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔
نیپرا کی سماعت میں کوٹ ادو پاور پلانٹ کی جانب سے ٹیرف کی نئی درخواست پیش کی گئی۔ اس درخواست میں پلانٹ نے تین سال کے لیے 28 روپے سے 29 روپے 50 پیسے فی یونٹ ٹیرف کی تجویز دی ہے۔
نیپرا حکام نے اس درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگی این ٹی ڈی سی کی جانب سے آنا چاہیے تھی، نہ کہ کوٹ ادو پلانٹ کی جانب سے۔
اس کے علاوہ، کوٹ ادو پاور پلانٹ نے 2022 سے اب تک ایک ارب 61 کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی کی درخواست بھی کی ہے۔
نیپرا کے ممبر سندھ، رفیق احمد شیخ نے این پی سی سی (نیشنل پاور کنٹرول سنٹر) کے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیپرا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔
نیپرا حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ کوٹ ادو پلانٹ کی کارکردگی پاک جین پاور پلانٹ کے مقابلے میں بہتر ہے۔
انہوں نے این پی سی سی سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا کہ انہیں مکمل ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ نیپرا اتھارٹی کی تسلی کی جا سکے۔
رفیق احمد شیخ نے مزید سوالات اٹھائے کہ اتنے عرصے میں متبادل پاور پلانٹ کیوں نہیں تیار کیا گیا اور ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری پر اخراجات اور وقت کی رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی کافی بجلی موجود ہے، اور مزید پاور پلانٹس چلانے کا کیا جواز ہے۔
میپکو نے تحریری طور پر یہ بھی کہا ہے کہ کوٹ ادو پاور پلانٹ کی ضرورت نہیں ہے، جس پر رفیق احمد شیخ نے سوال اٹھایا کہ اگر میپکو اس پلانٹ کی ضرورت نہیں سمجھتی، تو اس پر اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے؟
نیپرا کی اتھارٹی نے ان تمام سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں اور اس بات کی وضاحت مانگی ہے کہ کس بنیاد پر فیصلہ کیا گیا کہ کوٹ ادو پاور پلانٹ کی ضرورت ہے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل






