متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی، شفقت علی خان


ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہے کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے،
ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکا کی جانب سے حال ہی میں ختم کیا گیا یوگریڈ پروگرام پاکستان طالب علموں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، تاہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے،ہم غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں تاہم یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی جبکہ سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کی ہے، ہم اس حوالے سے معلومات اکھٹے کررہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے، تہور رانا پر ہمارا ریکارڈ کہتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برس سے پاکستانی شہریت کی تجدید نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں،جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے، ہم تمام مسائل کے بات چیت کے زریعہ حل کے خواہشمند ہیں
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 11 hours ago

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 11 hours ago

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 11 hours ago

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 13 hours ago

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 7 hours ago

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 13 hours ago

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 7 hours ago

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 13 hours ago
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 9 hours ago

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 7 hours ago
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 7 hours ago