جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا ججز بنانے کی منظوری
تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نےبھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا،ذرائع


اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا ججز بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس ہوا جو کہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں 2 ججز تعینات کرنے کے لیے غور کیا گیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر بھی غور کیا گیا جن میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خاص طور پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نےبھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی منظوری دے دی ،پی ٹی آئی ممبران نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے بھی حمایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا،اسی طرح جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
جبکہ اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اور پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
خیال رہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری آئین پاکستان کے تحت جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے بعد کی جاتی ہے، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے سیزن کی ریلیز کے صرف تین دنوں میں شاندار کامیابی
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- ایک گھنٹہ قبل

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس اسپتال گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 6 منٹ قبل

لاہورکی قدیم مبارک حویلی، جہاں سے محرم کا سب سے قدیم جلوس برآمد ہوتا تھا
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 11 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 منٹ قبل

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 8 منٹ قبل