Advertisement
علاقائی

حضرت شاہ حسین کاسالانہ عرس،لاہورمیں کل عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

میلہ 11 سے 14 اپریل تک مادھو لال حسین کے دربار اور شالیمار باغ میں منعقد ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر اپریل 11 2025، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حضرت شاہ حسین کاسالانہ عرس،لاہورمیں کل عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

لاہور:حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں کل لاہورمیں عام تعطیل ہوگی۔
اس حوالے سےمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع کی تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے تاکہ شہری روایتی تقریبات میں آسانی سے شرکت کر سکیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
میلہ 11 سے 14 اپریل تک مادھو لال حسین کے دربار اور شالیمار باغ میں منعقد ہو گا،4روزہ میلے میں دن اور رات کے اوقات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
میلے میں شاہ حسین کی تعلیمات پر مبنی پینل ڈسکشنز، لیکچرز اور پنجابی مشاعرہ ہو گا،محفل سماع، ہیر گوئی کے علاوہ کھانوں کے اسٹالز اور دستکاری کا بازار سجایا جائے گا۔
تاریخی طور پر مشہور الاؤ بھی روشن کیا جائے گا، جہاں عقیدت مند چراغاں کریں گے۔

Advertisement
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  • 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور  زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور  زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

  • 6 گھنٹے قبل
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

  • 8 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا

گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا

  • 8 گھنٹے قبل
 امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

 امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ

  • 8 گھنٹے قبل
ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

  • 2 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
ڈپلومیسی فورم سے  وزیراعلیٰ  پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement