وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات ، انسداد دہشتگردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، محسن نقوی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس کے وفد نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن شامل تھے جبکہ دوسری طرف طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود رہے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے شعبوں پر بھی گفتگو کی گئی
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
محسن نقوی نےمزید کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد کی حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
امریکی کانگریسی ارکان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی باصلاحیت اور قابل ہے۔
ملاقات میں موجود وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جون میں مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ تعاون میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 10 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
- 10 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 7 گھنٹے قبل

ایران کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی شناخت جاری
- 6 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 10 گھنٹے قبل
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 9 گھنٹے قبل