جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
، سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کا شمار بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا


اسلام آباد: جماعت اسلامی (جےآئی)پاکستان کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا، سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کا شمار بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا۔
ان کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،جبکہ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے پروفیسر خورشید احمد کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا تھا۔
ان کو بین الاقوامی اسلامی خدمات انجام دینے پر سعودی حکومت نے 1990 میں انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا،امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز عطا کیا۔
اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2010 میں اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز سے عطا کیا تھا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل





