افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی


راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کیلیے آئے۔ محمد نعیم 10 رنز کی اننگز کھیل کر ابرار کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں قلندرز کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے
لاہور قلندرز اسکواڈ
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، جہاں داد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل، فن الین، حسن نواز، کوشال مینڈس، رلی روسو، شعیب ملک، فہم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگزشتہ روز پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 5 hours ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 7 hours ago

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 8 hours ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 8 hours ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 8 hours ago

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 4 hours ago

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 4 hours ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 2 hours ago

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 2 hours ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 9 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)




