امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
آرمی چیف نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، ترجمان


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون اور مختلف ایم او یوز پر دستخط کی گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، پاکستان اور اس کے لوگوں کے عزم اور سٹرٹیجک صلاحیت کو سراہا۔اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔
امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وفد کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، یہ تعلقات باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہوں۔

عالمی میڈیا کے بعد فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 4 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج نے گزشتہ رات 12 شہروں میں بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 4 گھنٹے قبل

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں بھارٹی ڈرون گرکر تباہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت آغاز
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر
- 4 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
- 14 گھنٹے قبل

والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی، امریکی صدر نے قیام امن کیلئے مدد کی پیشکش کر دی
- 2 گھنٹے قبل