مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے،گورنر جمیل احمد


کراچی:گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں اورکرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔
کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی، ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئےتھے۔
تقریب سے خطاب ،میں گورنر نے کہا کہ ہمارے ایکسچینج ریٹ 50 فیصد تک تنزلی کا شکار ہوگئے تھے، ہم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سےشرحِ سود بڑھانی پڑی، مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ سال خسارے میں تھا تاہم اس سال سرپلس میں ہے، تمام تر صورتحال کے باوجود ہم کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، ایکسچینج ریٹ بھی انہی پالیسی اقدامات کے باعث مستحکم ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہوچکا ہے۔
جمیل احمد نے بتایا کہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالر ہیں جن میں سے 16 ارب رول اوور یا ری فنانس ہوں گی، بقایا 10 ارب میں سے 8 ارب کی ادائیگی کرچکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی، زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو رہا ہے ، فچ رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

ساہیوال میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد کا حملہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
اسکولز ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے آگے نکل گئے ، بلند ترین سکور حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کے الزام میں بنگلہ دیشی ماڈل گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیزکیلئےخصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
- 43 منٹ قبل