این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
ڈاکٹر رومانو ایلیونے تربیلا ڈیم منصوبے میں پراجیکٹ منیجر اور ڈی آر بی ایف اور فیڈک ایڈجوڈیکیشن کے چارٹرڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" کے موضوع پر لاہور کے ایک ہوٹل میں آج سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے ممتاز بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر رومانو ایلیونے (Dr. Romano Allione) نے شرکت کی اور شرکا کو پراجیکٹ مینجمنٹ سے متعلق موثر حکمت عملی اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔
ڈاکٹر رومانو ایلیونے تربیلا ڈیم منصوبے میں پراجیکٹ منیجر اور ڈی آر بی ایف اور فیڈک ایڈجوڈیکیشن کے چارٹرڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس بھی موجود تھے۔ سیمینار میں جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز سمیت این ٹی ڈی سی کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر رومانو ایلیونے نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران تربیلا ڈیم اور دنیا بھر میں دیگر منصوبوں پر کام کے دوران ہونے والے اپنے تجربات بیان کیے اور ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں آگہی دی۔ انہوں نے خاص طور پر شیڈول کے مطابق منصوبوں کی تکمیل اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے مؤثر پراجیکٹ مینجمنٹ، اونرشپ اور مناسب وقت پر فیصلہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تنازعات سے بچنے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تنازعات کے فیصلوں سے متعلق معاہدے کی اہم شقوں کی بھی وضاحت کی۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے بھی پراجیکٹ مینجمنٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب ہوم ورک ناگزیر ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رومانو کی مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ این ٹی ڈی سی افسران لیکچر کے دوران پیش کئے گئے طریقہ کار کو پراجیکٹ مینجمنٹ کے اصولوں میں شامل کریں۔ منیجنگ ڈائریکٹر، انجینئر محمد وسیم یونس نے بھی ڈاکٹر رومانو کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ این ٹی ڈی سی افسران کو ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
جنرل منیجر ہیومن ریسورس انجینئر سہیل ممتاز باجوہ نے شرکا کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے پر ڈاکٹر رومانو ایلیونے کا شکریہ ادا کیا۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس دوران ڈاکٹر رومانو ایلیونے نے شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔ آخر میں ڈاکٹر رومانو ایلیونے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ پراجیکٹ مینجمنٹ کے ماہر انجینئر معین الدین شیخ نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل



