کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بچت سے حاصل کی گئی رقم کا ایک حصہ کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بھی خرچ کیا جائے گا جو بلوچستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ صارفین تک منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس بچت کو بلوچستان کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں قومی شاہراہ N-25 (چمن-کوئٹہ-قلات-خضدار-کراچی) کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر بچت سے حاصل رقم استعمال کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ، جدید اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بچت سے حاصل کی گئی رقم کا ایک حصہ کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر بھی خرچ کیا جائے گا جو بلوچستان کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیرِاعظم نے تمام قومی شاہرات کو موٹروے کے معیار کے مطابق بحال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف بلوچستان کے عوام کو سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل



