ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا


ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں ابھی تک پاکستان نہیں پہنچ سکیں، تاہم حکام کو توقع ہے کہ لاشیں آج (بدھ کو) پاکستان پہنچ جائیں گی۔
جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، وہ تقریباً 5 سال سے اس علاقے میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔
میڈیکو لیگل طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد مرنے والوں کی میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کردی گئیں۔تاہم منگل کی رات تک لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے تفتان بارڈر کراسنگ پر نہیں پہنچی تھیں۔
تفتان میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاشوں کو وصول کرنے اور انہیں متاثرین کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، زاہدان میں پاکستانی قونصل خانے نے انہیں مطلع کیا ہے کہ لاشیں بدھ (آج) کو آنے کی توقع ہے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





