آرمی چیف کا قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ،ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف قطر فورسز سے ملاقات کی ہے۔ ان ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید قطرکے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں ،آرمی چیف کی قطر کے ڈپٹی وزیراعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف قطر فورسز سے ملاقات ہوئی ہے، ان ملاقاتوں میں باہمی امور ،دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قطری باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے ، دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 35 منٹ قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل