Advertisement
تجارت

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 21st 2025, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک دفعہ پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ہوا،جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

Advertisement