نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، نکھار اور مزید مواقع دینے کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے ، وزیر تعلیم
کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مقابلہ جات اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو جدت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔


وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جلد نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، نکھار اور مزید مواقع دینے کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے،نوجوانوں کا ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے۔ طلباء کو سکلز بیس ایجوکیشن کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں سکولز لیول پر طلباء کو ٹیک ایجوکیشن کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔
کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بھی ٹیکنالوجی سے متعلقہ مقابلہ جات اور نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے نوجوانوں کو جدت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پن ٹیک ایکسپو میں شریک طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایکسپو میں پنجاب کے 48 یونیورسٹیوں اور 14 کالجز کے طلباء کی جانب سے 640 سے زائد پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کیے گئے تھے۔ نمائش میں کیمیکل، سول، مکینیکل، الیکٹریکل، آئی ٹی، طب، بائیو میڈیکل، زراعت، سائنس، سوشل سائنس اور دیگر شعبہ جات پر مشتمل ماڈلز رکھے گئے تھے۔
وزیر تعلیم نے تمام سٹالز اور دورہ کیا اور طلباء سے ماڈلز کی معلومات لینے کے ساتھ ساتھ ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے بعد تعلیمی اداروں سے ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آ رہا ہے۔ سکالرشپ پروگرام کے ذریعے ٹیلنٹ کو نکھرنے کے مزید مواقع ملے ہیں۔

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 11 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 10 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 4 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 11 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 6 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 7 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 11 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 9 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 9 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 9 hours ago