Advertisement

پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ ملتان سلطان کوئی میچ نہ جیتنے کی وجہ سے آخری نمبر پر ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 دن قبل پر اپریل 21 2025، 9:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل10کے میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پشاور زلمی نے 1وکٹ کے نقصان پر15رنز بنالئے۔
پی ایس ایل10کے میچ میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت اس بار مشہور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، جبکہ پشاور زلمی کی کمان پاکستان کے اسٹار بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔

کراچی کنگز اب تک 4 میچ کھیل چکی ہے، جن میں سے 3 میں کامیابی حاصل کر کے وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی نے 3 میچز میں سے 2 جیتے ہیں اور اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ ملتان سلطان کوئی میچ نہ جیتنے کی وجہ سے آخری نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement