پہلگام واقعہ: امن کےلیے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا ،شہباز شریف
اس کے علاوہ کشیدگی میں کمی کے لیےسعودی وزیر خارجہ کا بھی پاک بھارت وزرائےخارجہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ خطے میں امن کے لیے ایران کردار ادا کرنا چاہےتو پاکستان ایران کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے گا ۔
شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نےبندر عباس کی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔
واضح رہے اس سےپہلےایرانی وزیرخارجہ نےپاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ صورتِ حال میں تحمل سے کام لیں،مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرنےکو تیار ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام حملے سےکوئی تعلق نہیں، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان اپنے حق کا دفاع کرے گا۔
اس کے علاوہ کشیدگی میں کمی کے لیےسعودی وزیر خارجہ کا بھی پاک بھارت وزرائےخارجہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل



