پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
اگر بھارت نے جارحیت کا سوچا تو پاکستان کا جواب ایسی جارحیت کا ہمیشہ خاتمہ کردے گا،ہم امن چاہتے ہیں، مگر کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتے،طلال چوہدری


اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے،ان آپریشنز کے ذریعے مسلمانوں کی جائیدادوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور یہ کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کے مترادف ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جا رہی ہیں اور جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ پانی بند کر دیں گے، اور حالیہ فالس فلیگ آپریشن سے انڈیا نے یکطرفہ طور پر پانی کے معاہدے کو معطل کر دیا ہے،انہوں نے بھارتی میڈیا کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے اور اس وقت 6 سے 7 فٹ پانی میں اضافہ ہو چکا ہے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان کا جواب تاریخ رقم کرے گا، انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کا سوچا تو پاکستان کا جواب ایسی جارحیت کا ہمیشہ خاتمہ کرے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر وہ کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتا۔
انہوں نے دو قومی نظریے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ نظریہ سچا ثابت ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو الگ قومیں ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظریہ پاکستان کے وجود کا بنیادی سبب ہے اور اگر یہ نظریہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کے مسلمانوں پر بھی زمین تنگ ہو چکی ہوتی۔
طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں ایک گھنٹہ دہشت گردی جاری رہی اور کوئی فوراً کارروائی کے لیے نہیں پہنچا، لیکن واقعے کے 10 منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج کر دی گئی جس میں لکھا گیا کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے۔ فوراً ہی پاکستان کے خلاف اقدامات کیے گئے، جس سے ان کے کردار کی حقیقت سامنے آتی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں پکڑا مگر ہمارا کوئی آفیسر اس طرح انڈیا میں نہیں پکڑا گیا ہے۔
دہشتگردی ایک ناسور ہے چاہے کسی بھی ملک میں ہو مگر کینیڈا اور امریکا جیسے ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بھارت سے آرہی ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 23 minutes ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago





