الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کراچی میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے لیے آگاہی ورکشاپ انعقاد
ورکشاپ میں انتخابی معلومات، ووٹر آگاہی، فیلڈ فیڈبیک، اور محروم طبقات کی شمولیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا


کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کی جانب سے میڈیا اور سول سوسائٹی کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں معلوماتی مواد کی تیاری اورشراکت داری پر زوردیا گیا۔
ای سی پی میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آئوٹ ریچ ونگ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کے لیے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں انتخابی معلومات، ووٹر آگاہی، فیلڈ فیڈبیک، اور محروم طبقات کی شمولیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سردار نذر عباس نے سیشن کی سربراہی کی اور کہا کہ معلوماتی مواد کی تیاری میں مشاورت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی کی آراء سے نہ صرف آگاہی مہمات مؤثر ہوتی ہیں بلکہ وہ مقامی ضروریات سے ہم آہنگ بھی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ سے ملنے والی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے تاکہ ووٹر ایجوکیشن مہم زمینی حقائق کے مطابق ہو۔
ورکشاپ میں ضلعی الیکشن کمشنر کراچی ویسٹ شاہنواز بروہی نے ووٹر لسٹوں کی تیاری، ڈیٹا اپڈیٹ، گھر گھر تصدیق، فارم 21، 22 اور 23 کے استعمال، اور GIS بیسڈ پولنگ اسکیمز جیسے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ شفاف انتخابی عمل کے لیے ووٹر ڈیٹا کی درستگی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر الیکشن کمیشن سندھ نبیل ابڑو نے محروم طبقات بشمول خواتین، معذور افراد، اقلیتی برادریوں اور خواجہ سرا کمیونٹی کی انتخابی عمل میں شمولیت پر بات کی۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر رپورٹنگ کے ذریعے ان طبقات کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ووٹر ایجوکیشن پروگرامز، مقامی شراکت داری اور فیلڈ ایکٹیویٹیز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ورکشاپ کے اختتام پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ طاہر منصور خان نے شرکاء سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورتی عمل کو مضبوط بنا کر شفافیت اور آگاہی کو فروغ دے رہا ہے، اور ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
رپورٹ: عبد اللہ حسین

لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل







