ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ہے اور نہ ہی ڈرونز۔ نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں،سابق کور کمانڈر


نئی دہلی :سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے، ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے،جیسے امریکہ کرتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ہے اور نہ ہی ڈرونز۔ نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔
سابق بھارتی کور کمانڈر نے کہا کہ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا، کیونکہ جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں یک طرفہ نہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے۔ کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 8 گھنٹے قبل





