وزیراعظم نے آپریشن میں تمام 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا


روالپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 54 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج ”اپنے غیر ملکی آقاؤں“ کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، فتنہ الخوارج کی یہ کاروائی واضح کرتی ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، ایسی کارروائی ریاست اور عوام کے ساتھ غداری اور کے مترادف ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیاکہ حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کا اسٹریٹجک مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا ہے تاکہ فتنہ الخوارج کو سانس لینے کا موقع دیا جا سکے، ماری مسلح افواج کے بھرپور حملوں سے بری طرح پسپا ہو چکا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو بروقت روک دیا، یہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پرعزم ہیں، ایسی جرات مندانہ اور فیصلہ کن کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
کامیاب کارروائی پر وزیر اعظم کافورسز کو خراج تحسین
دوسری جانب اس کامیاب کارروائی پروزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے آپریشن میں تمام 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بر وقت روکا۔
ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں۔
وزیر اعظم نےمزید کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان بارڈ پر دراندازی کرنیوالے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےمزیدکہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت انہیں تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی ( دہشت گردانہ )سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی۔

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش کیا جائےگا ، وزیر خزانہ پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

ایران نے اسرائیل پر دوبارہ میزائل حملہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
پیٹرول کی قیمت میں4 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے95 پیسے فی لیٹر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا فیچر متعارف کروادیا ،اب صارفین سرچ کرنے پرسن بھی سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک،200سےزائدزخمی
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں128شہری شہید،900زخمی ہوئے
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
اسرائیل نے پاسدارانِ انقلاب کا انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر تباہ کرنےکادعویٰ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایران میں پھنسے 450پاکستانی زائرین کاانخلامکمل کرلیا،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایران اسرائیل کشید گی ،تہران میں5کاربم دھماکے
- 5 گھنٹے قبل
امریکا بھی اسرائیلی حملوں کا برابرکا شریک ہے، امریکا کو بھی خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

بٹ کوائن کمپنی کے بانی نے پاکستان کی ہر طرح کی مدد کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
- 5 گھنٹے قبل