بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،جی این این سمیت معتدد پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد
بھارت کی جانب سے جن یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 63 ملین سے بھی زیادہ ہے


نئی دہلی:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد انتہا پسند مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی،جی این این سمیت معتددپاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد کر دی۔
پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کوپاکستانی میڈیا کی جانب سے پیش سچ ایک آنکھ نہ بھایا اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور آزادی اظہار کے علمبردار ہونے کے دعویدار بھارت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان چینلز پر پابندی عائد کی۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالیس فلیگ آپریشن اور جھوٹا پروپیگنڈا ناکام ہونے پر انتہا پسند اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے جی این این سمیت دیگر 16 پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد کر دی۔
بھارتی پابندی کا شکار ہونے والے چینلز میں جی این این نیوز کے علاوہ’ ڈان نیوز‘، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، جیو نیوز، رفتار، سنو اور صحافیوں کے چینلز جن میں عاصمہ شیرازی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ، منیب فاروق، پاکستان ریفرنس، سما اسپورٹس، عزیر کرکٹ اور رضی نامہ شامل ہیں۔
ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی جس کے بعد ان پر بھارت اور بھارتی فوج کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے،جس کے بعد بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر پابندی عائد کی گئی۔
بھارت کی جانب سے جن یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 63 ملین سے بھی زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
تاہم دوسری طرف پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایران: بندرگاہ پر دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ، قومی سوگ کا اعلان
- 5 hours ago

پہلگام واقعہ :دریائے جہلم میں پانی چھوڑنےسے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
- 4 hours ago

نادرا نے شناختی کارڈ کےمتعلق نئی ہدایات جاری کر دیں
- 5 hours ago
مانسہرہ : جیپ کھائی میں گرنے سے4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 hours ago

بھارت کے پاس پہلگام واقعے کے ثبوت نہیں،وہ پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار
- 3 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزا سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ڈالر کی قیمت گر گئی
- 5 hours ago

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کےشوہر لاہور سے گرفتار
- 40 minutes ago

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

پہلگام واقعہ: چین کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
- 5 hours ago

سندھ ساگر ریلوے، عہد رفتہ سے موجودہ خستہ حالی تک۔۔
- 2 hours ago

مودی حکومت کے اقدامات ان کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، اداکارہ ثنا کا دو ٹوک پیغام
- 4 hours ago

جنوبی وزیرستان : امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- an hour ago