بھارت کے پاس پہلگام واقعے کے ثبوت نہیں،وہ پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار
نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنا رہا ہے،اخبار کا دعویٰ


نیویارک: معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر آگاہ کیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں شریک سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں شامل 4 سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کیخلاف فوجی کارروائی کیلیے کیس بنا رہا ہے، تاہم اس کے پاس شواہد موجود نہیں جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام حملے کے حوالے سے اب تک پاکستان کے خلاف کوئی عوامی سطح پر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جس پر دیگر ریاستوں نے بھی بھارت سے قابل اعتماد شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے سفارتی تعلقات کو محدود کرتے ہوئے بعض سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے اور ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔
امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں مسلم مخالف جذبات بھی شدت اختیار کر چکے ہیں اور کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی اداروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی یہ رپورٹ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جارحانہ رویے پر ایک اہم روشنی ڈالتی ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 9 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 9 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 9 گھنٹے قبل













