Advertisement
تفریح

مودی حکومت کے اقدامات ان کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، اداکارہ ثنا  کا دو ٹوک پیغام

بھارتی حکومت کو چاہیے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ادکارہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 28th 2025, 11:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مودی حکومت کے اقدامات ان کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے، اداکارہ ثنا  کا دو ٹوک پیغام

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مودی حکومت اس واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات ان کے اپنے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے،بھارت اپنی حدود میں رہے دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے ہمیں انسانیت سے متعلق سوچنا چاہیے۔
 اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نہایت صبر و تحمل کامظاہرہ کیا ہے بھارتی حکومت کو چاہیے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Advertisement