Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کاپاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن ،مزید 17 خارجی دہشت گردہلاک

گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے،ترجمان پاک فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 28th 2025, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کاپاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن ،مزید 17 خارجی دہشت گردہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میںمزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجس کے بعد گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے 54 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement