پہلگام واقعہ: فلم’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
فلم میکرز نے ہانیہ عامر کے تمام سینزفلم سے نکالنے کافیصلہ کرلیاہے اور ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گا،انڈین میڈیا


ممبئی:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بالی وڈ فلم’سردار جی تھری‘میں ہانیہ عامر کے کردار کو لے کر کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور کچھ صارفین سوالیہ انداز میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہے ہیں کہ کیا اس واقعے کے بعد پاکستانی اداکارہ کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے یا نہیںَ
خیال رہے کہ خوبرو ہانیہ عامرپاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 18.3 ملین سے زائد فالورز ہیں،ان کی بھارتی پنجابی فلم ’’سردار جی 3‘‘ میں شرکت کی خبر نےان کے مداحوں کو بہت پُرجوش کر دیا تھا۔
اس فلم کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں مکمل ہوئی ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ مرکزی کرداروں میں ہیں جبکہ ہانیہ عامر اورناصرچنیوٹی نے بھی اس میں اہم کردارکیے ہیں، جس کی تصدیق چند دن قبل کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھی کی تھی کہ ہانیہ عامر ’سردار جی تھری‘ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گی۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کےحوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے نے کبھی اس بات کی تصدیق یا تردید کی کہ وہ بھارتی فلم میں نظر آئیں گی جب کہ دلجیت دوسانجھ نے بھی کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے کردار کو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا،رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ فلم میکرز نے ہانیہ عامر کے تمام سینزفلم سے نکالنے کافیصلہ کرلیاہے اور ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو شامل کیا جائے گالیکن یہ اتناآسان بھی نہیں ہوگاکیونکہ فلم پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔
تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی واضح رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل







