الیکٹرانک سسٹم و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان


لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ترجمان کے مطابق پی آر اے کی جانب سے لاہور کے مختلف ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ، کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور کی خصوصی ہدایت پر ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ،کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔
ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف ایریا گلبرگ ، ایم -ایم عالم روڈ ، جوہر ٹاؤن ،ٹاون شپ، ڈیفیس، کے نامور شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر ٹیکس ادائیگی اور الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کی گئی ،ٹیکس نہ دینے والے ریسٹورنٹس و ہالز کو ایڈوانس کمپلسری رجسٹریشن نوٹسز دیے گئے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ہالز و ریسٹورنٹس کو بر وقت ایک ایک لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا،تمام ریسٹورنٹس و شادی ہالز ، کورئیر سروسز والوں کو پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے بعد الیکٹرانک سسٹم و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ۔
واضح رہے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے عوام الناس میں ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے تمام نامور ریسٹورنٹس و شادی ہالز میں بینرز اور سٹینڈیز رکھی ہوئی ہیں ۔

آپریشن بنیان مرصوص،وزیر اعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کراچی پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

سی ایس ایس ٹاپرمصور علی مٹھانی کا پسندیدہ گروپ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی
- 19 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
22 سالہ کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا
- 40 منٹ قبل

مریم نواز کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں جدید سائنسی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عام تعطیل کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوامیں دہشتگردوں کے خلاف بڑےپیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،مراسلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں عید الضحیٰ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 14 منٹ قبل

ریاست مخالف مواد پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 43 منٹ قبل

پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کیلئے ویزا فری ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
- 2 گھنٹے قبل