Advertisement
پاکستان

وزیراعظم  کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع

مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے  پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کرےگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر اپریل 28 2025، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع

وزیراعظم  شہباز  شریف کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع  ہوگیا۔

8  رکنی کونسل کےارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا  اسحاق ڈار، خواجہ  آصف  اور امیر مقام شامل ہیں۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سال 22-2021 کی کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں 23-2022 کی سالانہ رپورٹ کے جائزے سمیت 24-2023 کی سالانہ رپورٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے  پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کرےگی۔

اجلاس میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بھرتیوں کے قواعدکی منظوری کا بھی امکان ہے۔کونسل نیپرا کی 3 سال کی سالانہ رپورٹس کا بھی جائزہ لےگی۔

وزیراعظم سے مریم نواز، مراد علی شاہ، سرفرازبگٹی اور علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف  سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ہوئی۔

خیال رہےکہ یہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی گزارش پر وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کیا۔

Advertisement
 وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت

  • 6 منٹ قبل
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

  • 41 منٹ قبل
لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل

  • 3 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا

  • 4 گھنٹے قبل
فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی  ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد

13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

  • 5 گھنٹے قبل
ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
 ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا

 ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئی تاریخ رقم کر دی

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 2 گھنٹے قبل
علی امین  کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement