Advertisement
تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 29th 2025, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آغاز منفی رحجان سے ہوا، انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 560 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پہلے بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Advertisement