حج آپریشن شروع ، اسلام آباد اور لاہور سے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچ گئیں
قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہو گا


اسلام آباد:پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، اسلام آبا د اور لاہورسے پروازیںعازمین حج کو لے کرمدینہ منورہ پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نےحج فلائٹ آپریشن شروع کر دیا،اسلام آباداورلاہورسے حج پروازیں عازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہو گئیں۔
اسلام آبادایئرپورٹ پروفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کورخصت کیا،سعودی عرب کے سفیربھی اس موقع پرموجودتھے۔
قومی ائیر لائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔
ا س موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عازمین کیلئے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہونگے، ہر حاجی کو خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا، راستہ بھولنے کی صورت میں ایپلی کیشن مدد کرے گی۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور سے بھی پہلی حج پرواز ڈیڑھ سوعازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہوئی،لاہور ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے قبل تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو ہار پہنائے اور کیک کاٹا،عازمین حج کو خصوصی تحائف بھی دئیے گئے۔
خیال رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہو گا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل



