طیارے کے ساتھ اسے کھینچنے والا گراؤنڈ ٹریکٹر بھی سمندر برد ہو گیا، حادثے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،امریکی بحریہ


صنعا: یمن حملوں میںشامل امریکی بحریہ کے ایک جدید اور مہنگے جنگی طیارے ”F/A-18E سپر ہورنیٹ“ پیر کے روز بحرِ احمر میں تعینات امریکی ایئرکرافٹ کیریئر ”یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین“ سے حادثاتی طور پر سمندر میں جا گرا۔
ایف 18 لڑاکا طیارہ معمول کی سرگرمی کے دوران سمندر میں گر گیا۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، طیارے کے ساتھ اسے کھینچنے والا گراؤنڈ ٹریکٹر بھی سمندر برد ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی.

امریکی بحریہ کامزید کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری بیڑے کا حصہ ہے اور حالیہ دنوں میں یمن پر امریکی حملوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
یو ایس ایس ہیری ایس. ٹرومین ان دو امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز میں شامل ہے جو اس وقت مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں۔ امریکی افواج مارچ کے وسط سے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف شدید فضائی حملوں میں مصروف ہیں، تاکہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہازرانی کو لاحق خطرات کو ختم کیا جا سکے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل






