یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،سیکیورٹی ذرائع


راولپنڈی:ـپاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر کومار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی،جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا، اب بھارت فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اتر آیا ہے۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ
- 31 منٹ قبل

وزیراعظم اور نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات، پاک افغان کشیدگی پرتفصیلی گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اپنے مفادات، اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم اور صدر مملک کا افغان جارحیت پر ردعمل
- 3 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز،شاہینوں کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

مذہبی جماعت کا احتجاج،وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند، سکیورٹی کے سخت انتظات
- 5 گھنٹے قبل

”ضرورت پڑنے پر سخت جواب دیا جائے گا “ ، چین کا اضافی سو فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا کو جواب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا افغانستان کو منہ توڑ جواب،آپریشن میں درانی کیمپ 2 مکمل تباہ، 50 سے زائد طالبان و خارجی ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاک افغان کشیدگی کو عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے، پاکستان کا درعمل
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج کا افغان جارحیت کا بھرپور جواب ، افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارتکاری سے مسائل حل کریں، عرب ممالک
- 5 گھنٹے قبل

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈیان کیٹن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل