حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزےپر داخل ہونےپر 20 ہزار ریال اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پرسخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کااعلان کردیا گیا ۔
سعودی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیےکےمطابق بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جب کہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پرایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔
اعلامیے کےمطابق خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی جب کہ زائرین کی غیرقانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزےپر داخل ہونےپر 20 ہزار ریال اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کےعلاوہ جرمانے یا سزا کےخلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائرکی جاسکے گی۔

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- ایک دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 دن قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 2 دن قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 دن قبل













