لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا

مودی سرکار نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گراتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی نہ صرف چھٹی کروا دی بلکہ ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کےبعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کردیا تھا۔اس انکار کےبعد بھارتی حکومت کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا تھا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار کے حکم عدولی پر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہلی میں ہائی پروفائل انکوئری کے آغاز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی عدالت میں جلد پیشی بھی متوقع ہے۔
بھارتی حکومت نےانٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا 7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اورانٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دے رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کے برخاست ہونے کے بعد ان کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے،بھارتی حکومت نے آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اورمودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل








