Advertisement
تجارت

مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3400روپے کی کمی ہوئی،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 30th 2025, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ایک روز کے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکاڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی مارکیٹوں میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار400روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جس کے ملک میں 24 گرام سونے کی نئی قیمت  3لاکھ 45ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 96ہزار روپے 467روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 34ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Advertisement