Advertisement
پاکستان

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیری عوام نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے میں مسلمان کشمیری عابد کی موت ہوئی اس پر آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی؟، بھارت مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 30th 2025, 10:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیری شہریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی۔

کشمیری عوام کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارتی حکومت کے لیے پیسے کمانے کی انڈسٹری ہے، ہمیں نہ سیاحت چاہیے، نہ ہی ترقی چاہیے، ہمیں کشمیرمیں امن چاہیے۔

کشمیری عوام نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے میں مسلمان کشمیری عابد کی موت ہوئی اس پر آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی؟، بھارت مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔

کشمیری شہری نے بھارتی ٹی وی اینکر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت پر شب خون مارا گیا، بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں۔

Advertisement