Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3 مختلف کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 3rd 2025, 1:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3 مختلف کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 3 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے5 خارجی دہشتگردوں ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں3الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ  2 خوارج کو گرفتار کیاْ
 ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نےمزید بتایا کہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارجی مارے گئے،۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی  شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میںکی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نےتیسری کارروائی ضلع مہمند میںکی اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوںکو تباہ کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی ٹھکانے پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 خوارجیوں کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک  ہائی لیول خارجی لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے اور گرفتار خوارج مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 19 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 16 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 29 minutes ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 19 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
Advertisement