فوج اور سیاسی رہنماؤں کا دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ
جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، جے یوآئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی البتہ تحریک انصاف نے پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔
بریفنگ میں پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
متفقہ قرارداد آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی، اجلاس میں ارکان اس اہم ترین ایشو پر اظہار خیال بھی کریں گے۔ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرپرستی میں کراس بارڈر ٹیررازم پر کھل کر بات کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جبکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرے گی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 3 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago


