بھارتی بے حسی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چناب کا پانی روک دیا
بھارتی حکام نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا 90 فیصد پانی روک دیا ہے


بھارت نے سندھ طاس معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک دیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا 90 فیصد پانی روک دیا ہے اور کشن گنگا پراجیکٹ کے ذریعے دریائے جہلم میں پانی کی آمد روکنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر موجود ڈیموں سے پانی بند کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل کی گئی ہیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 4300 کیوسک رہ گئی ہے، 2 روز پہلے پانی کی سطح 87 ہزار کیوسک تھی، اس مقام پر معمول کے مطابق 25 سے 30 ہزار کیوسک پانی بہتا ہے۔
دوسری طرف راوی میں بھی پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں، بھارت نے 2001 میں دریائے راوی پر تین ڈیم بنائے جس کے بعد پاکستان کی طرف پانی کا بہاؤ تقریباً 75 فیصد کم ہو گیا، اب راوی صرف مون سون کے دنوں میں ہی کسی حد تک بہتا ہے، باقی سال بہاؤ تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔
دوسری طرف سابق واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے بھارت چند گھنٹے سے زائد پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، بھارت بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے۔
ان کا کہنا تھا بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے کیونکہ سردیوں میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 10 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 13 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 10 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 10 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 18 hours ago




